لاہور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں پولیس مقابلے میں زیرِ حراست ملزم ہلاک ہو گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زیرِ حراست ملزمان شاہد علی اور ابرار کو دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے لے جایا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جبکہ جوابی کارروائی میں ملزم شاہد ہلاک ہو گیا۔
ہلاک ملزم قتل، اقدامِ قتل اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔