وزارتِ توانائی کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی طلب میں کمی ہوئی ہے۔
وزراتِ توانائی کے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی طلب 21 ہزار 2 سو میگا واٹ ہے، جبکہ پیداوار 19 ہزار میگا واٹ ہے۔
ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 2 ہزار 2 سو میگا واٹ ہے، فیکٹریاں، کارخانے اور کاروباری مراکز پوری طرح نہ کھلنے کی وجہ سے آج ڈیمانڈ کم ہے۔
وزراتِ توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک دو روز میں بجلی کی طلب اور رسد کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔
لیسکو ذرائع کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بجلی کی طلب 3600 میگا واٹ ہے، اس وقت لیسکو کو 3500 میگا واٹ بجلی مل رہی ہے۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا شارٹ فال 100 میگا واٹ ہے، لیسکو کی حدود میں فی الحال شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی۔
لیسکو حکام کے مطابق دیہی اور ہائی لاسز فیڈرز پر 2 سے 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔