• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں لوڈشیڈنگ اضافے پر کے الیکٹرک کا مؤقف سامنے آگیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں لوڈشیڈنگ اضافے پر کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق کی جا رہی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں بجلی کی چوری اور بلوں کی ادائیگی کم ہے وہاں لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کے الیکٹرک کے نیٹ ورک کا 75 فیصد لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے صارفین کو بھی یومیہ 14 گھنٹے تک بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید