پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے توشہ خانہ کیس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے توشہ خانہ کیس ٹرائل کے خلاف درخواستیں دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی، درخواست میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں چیف جسٹس سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی درخواستیں سننے سے معذرت کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو یقین ہے اس بینچ سے شفاف اور غیر جانبدار انصاف نہیں ملے گا۔
سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلیں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔