پاکستانی خوبرو اداکار و ماڈل وہاج علی نے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کے خوشگوار اختتام سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں جیو انٹرٹینمنٹ کا ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ بلاک بسٹر ثابت ہوا ہے، اس ڈرامے کی آخری قسط کا عوام کو بے صبری سے انتظار ہے۔
’تیرے بن‘ ناصرف پاکستان بلکہ اس وقت ہندوستان اور بنگلہ دیش سمیت دنیا کے متعدد ملکوں کی اسکرینوں پر راج کر رہا ہے۔
اس ڈرامہ سیریل کی بدولت ہی وہاج علی آج کل کروڑوں دلوں کی دھڑکن بنے ہوئے ہیں، اُنہیں پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں کا پیار مل رہا ہے۔
ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کے شائقین جاننا چاہتے ہیں کہ ان کا پسندیدہ ڈرامہ ’تیرے بن‘ کیسے ختم ہوگا اور ’مرتسم‘ اور ’میرب‘ کی پیار بھری کہانی کا انجام کیا ہوگا؟
وہاج علی نے حال ہی میں ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے دیئے گئے انٹرویو میں اس ڈرامے کے اختتام سے متعلق اشارتاً بات کی ہے۔
وہاج علی کا کہنا ہے کہ ’انجام ہمیشہ خوشگوار ہوتا ہے اور اگر کوئی پراجیکٹ ناخوشگوار موڑ پر ختم ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ مستقبل میں اس سے متعلق اور کچھ بھی آئے گا۔‘
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ ’تیرے بن‘ کا اختتام کیسا ہوگا۔
’تیرے بن‘ کے مرتسم نے چالاکی سے اختتام چھپاتے ہوئے مزید کہا کہ ڈرامے کی ایک سے زائد اینڈنگز شوٹ کی گئی ہیں۔
دوسری جانب انہوں نے میرب، مرتسم اور ان کی بیٹی میثم کے درمیان خوشگوار انجام کا واضح اشارہ بھی دیا ہے۔