لیہ اراضی کرپشن اسکینڈل میں اینٹی کرپشن نے کل چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کر لیا۔
اینٹی کرپشن کی جانب سے اس کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان اور بہنوئی کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق طلبی کا نوٹس چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ پر چسپاں کر دیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے اراضی اسکینڈل میں ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔
ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ عدم پیروی یا غیر حاضری کی صورت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی ہو گی۔
اینٹی کرپشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان اور ان کے شوہر احد مجید نے لیہ میں 5 ہزار 182 کنال اراضی اونے پونے خریدی تھی، اس اراضی کا انتقال 2022ء میں درج ہوا تھا۔
گزشتہ ماہ اس معاملے کا مقدمہ اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں درج کیا گیا تھا۔