لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ کی رہائی کےلیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے حقائق کے برعکس خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کی۔
درخواست گزار نے مزید کہا کہ خدیجہ شاہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل جاچکی ہیں، مزید تفتیش کی ضرورت نہیں۔
خدیجہ شاہ کے خلاف جناح ہاؤس لاہور پر حملے کے الزام میں مقدمہ درج ہے، اُنہوں نے انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) سے ضمانت خارج ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔