چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سوئیڈش اسمبلی کے اسپیکر کو خط لکھ کر قرآن پاک کی بےحرمتی پر افسوس کا اظہار کیا۔
صادق سنجرانی نے خط میں کہا کہ قرآن ہماری مقدس کتاب ہے جو مشعل راہ ہے، قران پاک کی بے حرمتی سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام ہمیں دیگر مذاہب، مقدس کتابوں اور پیغمبروں کی توہین سے روکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوئیڈن کی پارلیمنٹ اسلام کے بارے میں غلط فہمی دور کرے، اس جدید دور میں مذہبی جذبات کی توہین کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔
چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ سوئیڈن کی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے اسلام سے متعلق غلط فہمیاں دور کرنا چاہتا ہوں۔