• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے اسکلز کیمپ کا بدھ سے آغاز

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کا اسکلز کیمپ بدھ سے شروع ہوگا، خواتین کرکٹرز کیمپ میں شرکت کریں گی۔ اس کا مقصد ان کرکٹرز کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔

کیمپ دو مرحلوں میں منعقد ہوگا جہاں 5 سے 9 جولائی تک یہ کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوگا جس میں لاہور اور اس کے قریبی علاقوں کی 20 کرکٹرز حصہ لیں گی تاکہ انہیں اپنی صلاحیتوں اور مہارت کے اظہار کا بھرپور موقع مل سکے۔

کیمپ کا دوسرا مرحلہ 13 سے 17 جولائی تک کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوگا۔ اس کیمپ میں حصہ لینے والی کرکٹرز کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستانی خواتین کرکٹرز اس کیمپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کے سپورٹ اسٹاف کی نگرانی میں مختلف ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی تاکہ اپنی مہارت میں مزید اضافہ کرسکیں۔

کیمپ میں ان کھلاڑیوں کے درمیان سچوئشن کے اعتبار سے پریکٹس میچز بھی کھلائے جائیں گے، کوچنگ اسٹاف اور سلیکٹرز کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیں گے۔

5 سے 9 جولائی تک ہونے والے کیمپ کے لیے جن کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ان میں عالیہ ریاض، امبر کائنات، انعم امین، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، دعا ماجد، فاطمہ خان، غلام فاطمہ، گل فیروزہ، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، ندا ڈار، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز، طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔ 

کوچنگ اسٹاف میں مارک کولز (ہیڈ کوچ ) توفیق عمر (بیٹنگ کوچ)، سلیم جعفر (بولنگ کوچ)، محتشم رشید (فیلڈنگ کوچ)، زبیر احمد (انالسٹ)، رفعت اصغر گل (فزیو تھراپسٹ) اور اسفند خان (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ) ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید