• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے نام تجویز کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی نے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے نام تجویز کر دیا۔

پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت اعلیٰ کے لیے راجہ اعظم کو متفقہ طور پر پی ٹی آئی کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے راجہ اعظم کی نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو گلگت بلتستان کونسل میں فیصلہ کن اکثریت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف کورٹ گلگت بلتستان نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید