لاہور کی موسلا دھار بارش کے بعد کئی علاقوں میں پانی گھروں میں بن بلایا مہمان بن کر بیٹھ گیا۔ شاد باغ کی چائنا اسکیم اور شاہ جمال، تاج پورہ کے علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے اپنے گھر کی ویڈیو بھی شئیر کردی۔
نادیہ جمیل نے حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ والدہ گھر پر اکیلی ہیں اور کہیں نکل نہیں سکتیں، بچوں کے لیے کھانے پینے کی چیزیں لانے کے لیے بھائی کو سینے تک پانی سے گزر کر جانا پڑا۔
لاہور شہر کے کچھ علاقوں میں کشتیاں چل گئیں، کہیں مچھلیاں سڑکوں پر آگئیں۔