استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین کے بھائی عالمگیر ترین کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق عالمگیر ترین کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی، گولی عالمگیر ترین کے سر کےدائیں طرف لگی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پسٹل اور عالمگیر ترین کا لکھا گیا خط فارنزک کیلئے بھجوادیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کی۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ خودکشی کے وقت عالمگیر ترین لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع اپنے گھر میں تھے۔
جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین معروف بزنس مین اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور منیجنگ ڈائریکٹر بھی تھے۔
63 سالہ عالمگیر ترین غیر شادی شدہ تھے، ان کی منگنی ہوئی تھی اور وہ رواں برس دسمبر میں شادی کرنے والے تھے۔