• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی ہے، جس سے گرمی کا زور کسی حد تک کم ہوگیا۔

شہر کے مختلف علاقوں ملیر، شاہ فیصل کالونی، ناگن چورنگی، نیو کراچی اور نارتھ کراچی میں بارش ہوئی۔

ایف بی ایریا، یاسین آباد، گلشن اقبال اور گلستان جوہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے 9 جولائی تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

کراچی شہر اور مضافات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ حیدرآباد، دادو، جامشورو، قمبر، تھرپارکر، عمر کوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، کشمور، ٹھٹھہ، سجاول اور بدین میں بھی کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

قومی خبریں سے مزید