امریکی قونصل جنرل ولیم کے مکانیولے ٹرین کے ذریعے راولپنڈی سے لاہور پہنچ گئے۔
لاہور ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ٹرین کا سفر یاد گار رہا، پاکستانی لوگ مہمان نواز اور خوش مزاج ہیں۔
قونصل جنرل نے کہا کہ امریکی ٹرینیں پاکستانی ٹرینوں سے تیز ہیں، پاکستان کے ریلوے نظام میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے ریلوے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔
امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ راولپنڈی سے لاہور تک ٹرین کا سفر بہت دلچسپ محفوظ اور یادگار رہا۔ راستے میں سر سبز میدان اور پہاڑ دیکھنے کو ملے۔