کراچی کے علاقے شیدی گوٹھ غڈاپ ٹاؤن میں ڈائریا کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا، 24 گھنٹےمیں 46 افراد میں ڈائریا رپورٹ ہوئے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹےمیں 46 افراد میں ڈائریا رپورٹ ہوئے جبکہ 28 جون سے اب تک 372 افراد میں ڈائریا کی تصدیق ہوئی۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ سندھ گورنمنٹ اسپتال میمن گوٹھ میں 3 مریض زیرعلاج ہیں۔ ڈائریا سے متاثرہ افراد میں خواتین ، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈائریا کا سبب واٹر بورڈ کی جانب سے فراہم کیا جانے والا پانی ہے جس میں کلورین کی کمی کے علاوہ دیگر مضر صحت اشیاء کی نشاندہی بھی ہوئی ہے۔