ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کا کہنا ہے کہ وہ ٹیسلا اور ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایلون مسک سے اگلے ہفتے ملاقات کرکے ملک میں سرمایہ کاری کے متعلق بات کریں گے۔
گزشتہ روز سرکاری افسران سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم انور کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے ایلون مسک سے ملائیشیا میں سرمایہ کاری میں اضافے کے امکانات پر بات چیت ہوگی۔
وزیراعظم انور ابراہیم نے اگلے ہفتے مجوزہ ملاقات سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
ملائیشیا کی وزارت تجارت نے مارچ میں کہا تھا کہ ٹیسلا کو ملک میں بیٹری سے چلنے والی الیکٹرک کارز کی درآمد کی اجازت دے دی ہے۔
وزیر تجارت نے کہا تھا کہ ٹیسلا ملائیشیا میں اپنے دفاتر، شو رومز اور سروس سینٹرز کھولنے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی چارجنگ کیلئے چارجنگ اسٹیشنز کا نیٹ ورک بھی قائم کرے گا۔