• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: 48 گھنٹوں میں 7 خواتین کے ساتھ زیادتی

پنجاب کے شہر لاہور میں 48 گھنٹوں کے دوران مختلف تھانوں میں خواتین سے زیادتی کے7 مقدمات درج ہوئے ہیں۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ درج کروائی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق شاد باغ میں ملزم حنیف نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ نواب ٹاؤن میں ملزم اظہر نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کے ساتھ زیادتی کی۔

ایف آئی آر کے مطابق نواب ٹاؤن میں ہی ملزم اصغر نے11 سال کی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، نشتر کالونی میں ملزم وکرم مسیح نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کی۔

مقدمے کے مطابق ڈیفنس میں ملزم ابرار نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، شیرا کوٹ میں ملزم فیصل نے گھر میں گھس کر لڑکی سے زیادتی کی۔

قومی خبریں سے مزید