• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

سپر ہائی وے، اسکیم 33، صفورا چورنگی اور ملحقہ علاقوں میں بادل برس پڑے۔ گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن، ملیر اور گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، ایف بی ایریا اور ملحقہ علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

ملیر، ماڈل کالونی، گلستان جوہر، سچل گوٹھ، ایئرپورٹ کے اطراف بارش ریکارڈ کی گئی۔ نمائش چورنگی، صدر، ایم اے جناح روڈ، کورنگی، لانڈھی، کلفٹن، ڈیفنس اور اولڈ سٹی ایریا میں بھی بارش ہوئی۔

نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی کے قریب بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق آج رات وقفے وقفے سے بارش کا امکان رہے گا، کل بھی کہیں کہیں معتدل بارش کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کل شہر میں بارش کے بہتر امکانات ہیں، 10 جولائی تک کراچی میں بارش کا امکان رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید