• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی جرمن زبان میں گفتگو، غیرملکی مہمان حیران

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے نتھیا گلی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے موقع پر جرمن زبان میں گفتگو کرکے غیرملکی مہمانوں کو حیران کردیا۔ 

غیرملکی مہمانوں سے جرمن زبان میں خیریت دریافت کی اور اُنہیں علاقے کی تاریخ اور حکومتِ پاکستان کی طرف سے کیے جانے والے بہتری کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ 

غیرملکی مہمانوں نے جرمن زبان پر وزیراعظم شہباز شریف کی دسترس کی داد دی۔ 

وزیر اعظم نے مہمانوں کو الوداع کرتے ہوئے بھی جرمن زبان میں کلمات ادا کیے۔

قبل ازیں پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

قومی خبریں سے مزید