خیرپور(غلام عباس بھنبھرو)سندھ کے پہاڑ لیز پر نیلام کرنے کا فیصلہ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج قانون دان یاسین گھنجو نے سندھ ہائی کورٹ سکھر میں پٹیشن دائر کردی،قانون دان یاسین گھنجو کا کہنا ہے کہ سندھ کے پہاڑ لیز پر دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے پہاڑ لیز پر نیلام کرنے کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیاہے اس سلسلے میں معروف قانوندان یاسین گھنجو نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں پٹیشن دائرکرکے موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 28دسمبر 2021 کو ایک آرڈر پاس کرکےتاریخی پہاڑی سلسلوں کو لیز پر نیلام کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔