قازقستان کی SCAT ایئر لائنز کی افتتاحی پرواز ہفتے کی شب لاہور پہنچی جو بعد میں مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔
الماتے سے روانہ ہونے والی ایس سی اے ٹی ایئر لائن کی افتتاحی پرواز ڈی وی 849 نے رات 8 بج کر 10 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔
افتتاحی پرواز رات تقریباً 10 بجے 110 مسافروں اور عملے کے 7 افراد کے ساتھ واپس الماتے روانہ ہوئی۔
ایس سی اے ٹی ایئر لائنز ہفتہ وار ہر بدھ اور ہفتے کو پرواز چلائے گی۔
ایئر لائن کی جانب سے اس سیکٹر پر بوئنگ 737 میکس 8 طیارے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
قازقستان کے سفیر کستافن یرزہان اسی افتتاحی پرواز سے الماتے سے لاہور پہنچے ہیں۔