• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے پی ٹی آئی کے رکنِ سندھ اسمبلی عباس جعفری کی بنیادی رکنیت معطل

عباس جعفری—فائل فوٹو
عباس جعفری—فائل فوٹو

تحریکِ انصاف نے کراچی سے رکنِ سندھ اسمبلی عباس جعفری کی بنیادی رکنیت معطل کر دی۔

اس حوالے سے سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کے دستخط سے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

عباس جعفری نے مئی میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ سانحہ 9 مئی کی مذمت کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بنیاد پاکستان آرمی ہے، میں پارٹی پوزیشن اور پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

واضح رہے کہ عباس جعفری پی ایس 125 سے رکنِ سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید