• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کے شیخ رشید کے قریبی دوست قاسم شاہ کے گھر 2 چھاپے

شیخ رشید—فائل فوٹو/ قاسم شاہ کے گھر چھاپے کا منظر—فیس بک ویڈیو گریب
شیخ رشید—فائل فوٹو/ قاسم شاہ کے گھر چھاپے کا منظر—فیس بک ویڈیو گریب

راولپنڈی پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے قریبی دوست قاسم شاہ کے گھر 2 الگ الگ چھاپے مارے ہیں۔

راولپنڈی پولیس نے پہلا چھاپہ ایئر پورٹ کے علاقے اور دوسرا لوئی بھیر کے علاقے میں مارا۔

چھاپے کے دوران قاسم شاہ کے بیٹے سید عون کو پولیس ساتھ لے گئی۔

قاسم شاہ کے اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے چھاپے کے دوران دونوں گھروں پر توڑ پھوڑ کی۔

قاسم شاہ کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس سی سی ٹی وی کیمرے اور ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئی۔

اہلِ خانہ نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے خواتین اور بچوں پر تشدد کیا اور ان سے بدتمیزی بھی کی۔

قومی خبریں سے مزید