• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز الدین کو کتاب میں اپنے افیئرز کا ذکر کرنے سے قبل سوچنا چاہیے تھا، عالیہ صدیقی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے حالیہ انٹرویو میں ایک بار پھر نواز الدین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ صدیقی نے حالیہ انٹرویو میں نوازالدین کی خودنوشت ’این آرڈنری لائف‘ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کو اپنے عشق ماشوقی کا کھلے عام چرچہ کرتے ہوئے خیال کرنا چاہئے کہ ان کی ایک بیٹی ہے جس کے ذہن پر اس کتاب کی وجہ سے بُرا اثر پڑسکتا ہے۔

عالیہ صدیقی نے اس کتاب میں نواز الدین کے نیہاریکا سنگھ، سنیتا راجوار اور نیویارک میں ایک ویٹریس سے افیئر کی بات کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ کی کئی معروف شخصیات ہیں جن کے افیئرز ہوتے ہیں لیکن وہ ان کا کھلے عام تذکرہ کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

انہوں نے اس کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اداکارہ نیہاریکا سنگھ اور سنیتا راجوار کی نجی زندگی بھی ہے اور ان کا اپنا ایک خاندان ہے، کم از کم نواز الدین کو ان کا نام اس طرح عوامی سطح پر لینے سے پہلے سوچنا چاہیئے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز الدین کو کتاب لکھنے سے پہلے سوچنا چاہئے تھا کہ ان کی بیٹی کل کو بڑی ہوگی اور یہ سب پڑھے گی تو کیا سوچے گی کہ میرے والد کا نیو یارک کی ایک ویٹرس کے ساتھ بھی افیئر تھا۔

خیال رہے کہ نوازالدین صدیقی نے 2017 میں اپنی کتاب ’این آرڈنری لائف‘ کی اشاعت کے بعد اسے واپس لے لیا تھا اور اسے شائع کرنے پر سب سے معافی بھی مانگ لی تھی۔

نواز الدین نے مزید کہا تھا کہ میں پھر سے کتاب لکھوں گا اور اس بار سب جھوٹ لکھوں گا، سب لوگ خوب پڑھیں گے کیونکہ میں ’معروف‘ ہوں، معروف لوگوں کی کتاب سب پڑھتے ہیں۔

انہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے مزید کہا کہ میری کتاب 209 صفحات پر مشتمل تھی جبکہ میرے تعلقات کے بارے میں اس میں صرف چار سے پانچ صفحات ہی تھے۔ میں نے اپنی کتاب میں اُن کا نام کے ساتھ ذکر کیا، جو میری غلطی تھی۔ اس کتاب میں نوازالدین نے اپنی ساتھی اداکارہ نیہاریکا سنگھ کے علاوہ کئی خواتین کے ساتھ اپنے تعلقات کو تفصیل سے بیان کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید