معروف کاروباری کمپنی کے مغوی ایم ڈی کو بازیاب کروا لیا گیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کا کہنا ہے کہ مغوی کا ڈرائیور اغواء میں ملوث تھا، اس کے 4 ساتھی بھی گرفتار کر لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اغوا کاروں نے 5 کروڑ روپے تاوان مانگا تھا، 2 کروڑ دیے گئے تھے۔
ڈی آئی جی عمران کشور کا یہ بھی کہنا ہے کہ تاوان میں لیے گئے 2 کروڑ میں سے1 کروڑ 85 لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں۔