• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک چیئرمین پی ٹی آئی کے پراکسیز موجود ہیں، مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ۔ فوٹو: فائل
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ۔ فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بیرون ملک چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پراکسیز موجود ہیں، اس وقت تحریک انصاف کا کوئی ترجمان نہیں، صرف ٹوئٹر ہینڈل ترجمان ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین پر تنقید کی اور کہا کہ بے شرم آدمی سوال کرتا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کا فائدہ کس کو ہوا؟  9 مئی کے واقعات کا فائدہ صرف پاکستان کے دشمنوں کو ہوا ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ یہی شخص پہلے کہتا تھا کہ اس کی گرفتاری کا ردعمل تو آنا ہی تھا، تمہیں اپنے جرم کا پتہ ہے اسی لیے ہر عدالت میں بالٹی رکھ کر آتے ہو۔

مریم اورنگزیب  نے کہا کہ جو لوگ اس کے کہنے پر دوسروں کو چور کہتے تھے آج وہی کہتے ہیں نواز شریف اچھا آدمی تھا، وہ کہتے ہیں توشہ خانہ سے چوری میں نے نہیں کی، میری کابینہ سے پوچھیں، یہ شخص جھوٹا، فراڈیا، ذہنی مریض ہے، یہ کہتے تھے کہ ملک کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے، انھوں نے شہداء کے خلاف مہم جوئی کی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ  فارن ایجنٹ نے ٹویٹ میں کچھ سوالات اُٹھائے ہیں، کبھی کہتا ہے مجھ پر راکٹ لانچر سے حملہ ہونے والا ہے، کیا سر پر بالٹی رکھنے سے حملہ نہیں ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید