• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف معاہدے کے بعد عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کردی


عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) کے ساتھ  معاہدے کے بعد پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کر کے ٹرپل سی کر دی ہے۔

پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری آئی ایم ایف معاہدے کے سبب پاکستان کی فنڈنگ کی راہ ہموار ہونے کی وجہ سے کی گئی ہے۔




دوسری جانب معاشی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید ریٹنگ ایجنسیاں پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کریں گی۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے فچ ریٹنگ میں بہتری پر وزیراعظم شہباز شریف اور قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فچ ریٹنگ میں بہتری معاشی بحالی کے سفر کی طرف اچھی پیش قدمی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید