• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: جھمپیر ٹرانسمیشن لائن میں خرابی سے بجلی معطل

جھمپیر ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کی وجہ سے کراچی کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، جس کے باعث شہری پریشان ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جھمپیر ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کی وجہ سے کےالیکٹرک کے 4 گرڈ اسٹیشن بند ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹرانسمیشن لائن میں ٹرپنگ سے نارتھ کراچی، شادمان، اسٹیڈیم روڈ اور گلشن معمار گرڈ اسٹیشن بند ہوئے ہیں۔

دوسری طرف ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ ٹرانسمیشن لائن میں معمولی نوعیت کی خرابی سامنے آئی تھی، جسے ٹھیک کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق شہر کے تمام علاقوں میں معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید