وزیراعظم شہباز شریف نے دو ارب ڈالر جمع کرانے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اظہار تشکر کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے کی منظوری کیلئے سعودی عرب کے غیر مشروط تعاون پر اظہار تشکر کیا۔
وزیراعظم نے سعودی سفیر کو اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل سے بھی آگاہ کیا۔
وزیرِاعظم اور سعودی سفیر نے پاک سعودی عرب سفارتی تعلقات کے تسلسل پر اظہار اطمینان کیا۔