کلی پال اکثر بھارتی گانوں پر ویڈیو بناتے ہیں، جنہیں ان کے مداح بہت پسند کرتے ہیں، انہوں نے اب سنی دیول کے گانے ’میں نکلا گڈی لے کے‘ پر بھی ویڈیو بنائی ہے۔
سنی دیول نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر کلی پال کی بنائی گئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کلی نے انسٹاگرام پر لکھا کہ 90 کی دہائی میں سنی دیول جیسے بالی ووڈ اسٹارز نے میرے بچپن کو خوبصورت بنایا، میں اس وقت بہت بالی ووڈ فلمز دیکھتا تھا۔
کلی کا کہنا تھا کہ میرا خواب تھا کہ اداکار بنوں اور اب میں یہاں ہوں اور اپنے خواب کو پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
واضح رہے کہ 2001 کی فلم ’غدر‘ کیلئے ادت نارائن نے ’میں نکلا گڈی لے کے‘ گایا تھا۔