حال ہی میں صحت یاب ہونے والی پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر کراچی سے پریشان ہو کر گھر جانے کی التجا کرتی دکھائی دیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے انسٹااسٹوری میں مختلف ویڈیوز شیئر کی ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں کراچی کے موسم اور صورتِ حال کی شکایت کرتے دیکھا گیا ہے۔
صبا قمر شہرِ قائد کے موسم اور یہاں کے گرد و غبار کے ساتھ ساتھ تھکن سے پریشان ہو کر آئی پیک نہ لگنے کی شکایت کرتی دکھائی دیں.
اداکارہ نے کہا کہ کراچی میں 1 دن کا مذاق ٹھیک ہے، 3 دن کا یا پھر زیادہ سے زیادہ 1 ہفتے کا مذاق قابلِ برداشت ہے لیکن یہ 3 مہینے کا مذاق ٹھیک نہیں ہے، یہاں رہنے کے بعد سر کے بال جھڑ گئے ہیں جبکہ چہرے کی جلد اتنی خراب ہو گئی ہے کہ کوئی پہچان بھی نہیں سکتا۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب میں گھر واپس جاؤں گی تو گھر والے مجھے پہچاننے سے انکار کر دیں گے اور کہیں گے کہ باجی آپ کون ہیں؟ آپ جائیں۔