• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُشنا شاہ کی سالگرہ پر صنم سعید توجہ کا مرکز بن گئیں، وجہ کیا ہے؟

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی معروف اداکارہ صنم سعید ساتھی اداکارہ اُشنا شاہ کی سالگرہ کے موقع پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔

اُشنا شاہ کی 34 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی پرتعیش تقریب سے بے شمار تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

یہ تصاویر نا صرف شوبز کی نامور شخصیات بلکہ سوشل میڈیا پیجز پر بھی بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہیں۔


اُشنا شاہ کی سالگرہ سے متعلق اگر کہا جائے کہ اس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے ہر فنکار نے شرکت کی تو یہ غلط نہ ہوگا۔

 ان وائرل تصاویر میں جہاں ہر فنکار پُرمسرت نظر آ رہا ہے وہیں کمنٹ باکس میں صنم سعید کے مداح کچھ زیادہ ہی خوش نظر آ رہے ہیں۔

اسکرین شاٹس
اسکرین شاٹس

صنم سیعد کی تصویر پر پیش گوئی کی جارہی ہے کہ اداکارہ ماں بننے والی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نا صرف صنم سعید کے حمل سے معلق چہ مگوئیاں کر رہے ہیں بلکہ ان کے لباس اور اسٹائل کی بھی تعریفیں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید 2021ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

ان دونوں فنکاروں کی یہ دوسری شادی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید