• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارجن کپور پرستار کی جانب سے ’ملائیکہ‘ کہنے پر مشکل میں پڑ گئے

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور ایک حالیہ تقریب کے دوران اس وقت مشکل میں پڑ گئے جب ایک پرستار نے انکی سابقہ دوست ملائیکہ اروڑا کا چیخ کر نام لیا جس پر ارد گرد موجود لوگ ارجن کی جانب دیکھنے لگے۔ اس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ارجن کپور اپنی آئندہ آنیوالی فلم میرے ہسبینڈ کی بیوی کی پروموشن کےلیے ایک تقریب میں شریک تھے جہاں ان کے ساتھ اس فلم میں شامل اداکارہ بھومی پڈنیکر اور رکول پریت سنگھ بھی موجود تھیں۔ 

یاد رہے کہ یہ فلم 21 فروری کو اسکرینز پر جاری ہوگی۔

اس دوران پروگرام جاری تھا کہ اچانک صورتحال نے اس وقت ایک غیر متوقع موڑ لیا جب وہاں موجود ایک پرستار نے بہت اونچی آواز میں ملائیکہ اروڑا کا نام لیا جس پر ارجن جو اس سے قبل مسکرا کر فلم کی پروموشن کر رہے تھے اچانک بالکل خاموش ہوکر فین کو دیکھنے لگے۔

واضح رہے کہ ارجن اور ملائیکہ اروڑا کے درمیان 2016 سے ڈیٹنگ جاری تھی جس اختتام گزشتہ برس ہوا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید