• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مومل شیخ کی انسٹا اسٹوری توجہ کا مرکز بن گئی

---فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
---فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستان شوبز انڈسٹری میں اس سال شادی کا سیزن کچھ انوکھے انداز سے اثر انداز ہوا ہے۔

انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد جوڑے آپس میں یا پھر انڈسٹری سے باہر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

اداکارہ نیلم منیر، ماورا حسین اور امیر گیلانی کے بعد اب اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کا لڈو کھانے کی باری ہے۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی ہفتوں سے یہ خبر زیرِ گردش ہے کہ کبریٰ اور گوہر کا نکاح سعودی عرب، حرم شریف میں ہونا طے پایا ہے۔

اب گزشتہ شام کبریٰ خان اور گوہر رشید کی ڈھولکی اور پری ویڈنگ پکنک میں شریک ہونے والی اداکارہ مومل شیخ نے نئی اسٹوریز شیئر کی ہیں۔

ان اسٹوریز میں جہاز کو ٹیک آف کرتے، پاکستان اور برٹش پاسپورٹ کو ایک ساتھ رکھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک دوسری اسٹوری پر اداکارہ نے ’بسمہ اللّٰہ‘ بھی لکھا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

مومل کی تیسری اسٹوری میں حرم شریف کا خوبصورت نظارہ دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر مومل کی اسٹوریز دیکھنے کے بعد چند پیجز اور صارفین کا دعویٰ ہے کہ گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کا آغاز ہو چکا ہے۔


صارفین کا ماننا ہے کہ کبریٰ اور گوہر کے سب ہی قریبی دوست ان کے نکاح میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید