• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ میں قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے خلاف پاکستان کی قرارداد منظور ہو گئی۔

پاکستان کی قرارداد میں قرآن پاک کی بےحرمتی سمیت مذہبی منافرت کی مذمت کی گئی ہے۔

قرارداد میں قرآن پاک کی بےحرمتی میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے قرارداد میں ریاستوں پر مذہبی منافرت کی روک تھام کے لیے قوانین اپنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کا واقعے پر پیش آیا تھا۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ہنگامی اجلاس میں سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحٰہ نے اپنے خطاب میں زور دیا تھا کہ تمام اسلامی ممالک قرآن پاک اور پیغمبر اسلامﷺ کی توہین کے واقعات کی روک تھام کے لیے اجتماعی اقدامات کریں۔

اجلاس میں پاکستان، اردن، انڈونیشیا، ملائیشیا، آذربائیجان، متحدہ عرب امارات، بحرین سمیت رکن ممالک کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین شریک ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید