• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائی کورٹ کا علی نواز اعوان کے بھائی کی بازیابی سے متعلق حکم نامہ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان کے بھائی عمر نواز کی بازیابی کی سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالت عالیہ نے حکم نامے میں کہا کہ عمر نواز کو 24 جولائی تک بازیاب کروایا جائے، عمر نواز کی عدم بازیابی کی صورت میں آئی جی اور کمشنر اسلام آباد ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

عدالتی حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ آئی جی اسلام آباد کے مطابق وزارت داخلہ اور خارجہ سے عمر نواز کی گمشدگی کی رپورٹ مانگی گئی ہے۔

تحریری حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ وزارت داخلہ اور خارجہ نے اسلام آباد پولیس کو اب تک جواب نہیں دیا، دونوں وزارتیں عمر نواز کی گمشدگی سے متعلق ماتحت ایجنسیوں سے جواب لیں۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ وزارت داخلہ اور خارجہ رپورٹس آئی جی اسلام آباد کو جمع کروائیں۔

قومی خبریں سے مزید