پنجاب ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کےمختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب ،خیبر پختونخواہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔
پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح سے ہی وقفے وقفےسے کبھی ہلکی اورکبھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے گرمی کم ہوگئی ہے ۔آزاد کشمیر کے چھ علاقوں میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں ۔ موسم کی تبدیلی سےگرمی کےستائےشہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ بارش ہوتے ہی اکثرعلاقوں میں بجلی بھی غائب ہوگئی۔
ادھر سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقے بدستوگرمی کی لپیٹ میں ہیں ۔محکمہ موسمیات نےآئندہ 48 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ،لاہور ، مالاکنڈ، ہزارہ ،کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیاہے ۔