• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کو بائیڈن نے اب تک امریکا نہیں بلایا، ٹرمپ کا نیتن یاہو پر طنز

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے جوبائیڈن کو صدر منتخب ہونے پر سب سے پہلے مبارکباد دی تھی لیکن آپ کو اب تک وائٹ ہاؤس نہیں بلایا گیا۔

صدر جو بائیڈن کی طرف سے نیتن یاہو کو اب تک مدعو نہ کرنا واشنگٹن اور یروشلم کی حکومتوں کے تعلقات پر شک پیدا کرتا ہے۔

رواں برس کے آغاز میں بائیڈن نے کہا تھا کہ وہ اپنے اسرائیلی ہم منصب کو وائٹ ہاؤس میں مستقبل قریب میں مدعو نہیں کریں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تاریخ شاہد ہے کہ انتخابات کے بعد وائٹ ہاؤس نے اب تک اسرائیلی وزیراعظم کو مدعو کرنے میں اتنا وقت نہیں لگایا جتنا صدر جو بائیڈن لگا رہے ہیں۔

امریکا اسرائیل تعلقات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کو دعوت نامہ نہ ملنے کی وجہ یروشلم کے عدالتی اصلاحاتی منصوبے، مغربی کنارے میں آبادکاری پالیسی اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے نیتن یاہو حکومت کے ارکان کے متنازع بیانات پر واشنگٹن کا اظہارِ خفگی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید