• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیومن رائٹس واچ کا ایران میں اسکول پر حملے کی جنگی جرم کے طور پر تحقیق کرنے کا مطالبہ

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے جنوبی ایران میں پرائمری اسکول پر حملے کی جنگی جرم کے طور پر تحقیق کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ 

تنظیم کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ اس غیر قانونی حملے کے ذمے داروں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے، اور الزامات میں جنگی جرائم بھی شامل ہونے چاہئیں۔

ہیومن رائٹس واچ کے عہدے دار نے کہا کہ حملہ کرنے والوں کو پتہ ہونا چاہیے تھا کہ یہ اسکول ہے اور دن کے دوران یہاں بچے اور اساتذہ ہیں۔ 

یاد رہے کہ ایران پر حملے کے پہلے دن 28 فروری کو جنوبی ایران کے اسکول پر اسرائیلی اور امریکی حملے میں 168 بچیاں شہید ہو گئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید