• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا، آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ اسلام آباد پر پانچ بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی آئندہ ہفتے بھی کسی بینچ کا حصہ نہیں ہیں، وہ آئندہ ہفتے بھی چیمبر ورک کریں گے۔ 

بینچ ایک چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہے۔

بینچ دو میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہوں گے، بینچ تین جسٹس یحیٰی آفریدی، جسٹس مظاہر علی نقوی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہوگا۔

روسٹر کے مطابق دن ساڑھے 11 بجے کے بعد بینچ 4 میں جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہوں گے۔ دن ساڑھے 11 بجے کے بعد بینچ 5 جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا۔

آئندہ ہفتے کوئٹہ رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کیلئے بھی بینچ تشکیل دیا گیا ہے، جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال مندوخیل پر مشتمل بینچ کوئٹہ رجسٹری میں مقدمات سنے گا۔

قومی خبریں سے مزید