وفاقی وزیر مملکت سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ انتخابات میں تاخیر کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ ہمیں یقین ہے جنرل الیکشن 90 دن یا 60 دن میں ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن 60 دن میں بھی ہوسکتے ہیں، 55 میں بھی اور 65 دنوں میں بھی ہوسکتے ہیں۔
وزیر مملکت نے یہ بھی کہا کہ الیکشن میں تاخیر کی آئین میں گنجائش نہیں، ن لیگ کی خواہش اور کوشش ہے کہ وقت پر اسمبلی ختم ہو اور الیکشن ہوں۔