• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’جنونیت‘کے ٹائٹل سونگ کے ری میکس ورژن کی ویڈیو جاری

Film Junooniat Tital Song Remix Version
یامی گوتم اور پلکت سمراٹ کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ رومانس سے بھرپور بالی ووڈ فلم ’جنونیت‘کے ٹائٹل سونگ کے ری میکس ورژن کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

میت برادرز کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے اس گانے کے بول راکیش کمار نے لکھے ہیں،وویک اگنی ہوتری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک محبت کرنے والے جوڑے کی زندگی میں آنے والے اْتار چڑھاؤ کے گرد گھوم رہی ہے۔

فلم میں یامی گوتم اور پلکت سمراٹ مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں گلشن دیواہیا،ہریشیتا بھٹ،موہت سہگل اور انیشا جوشی شامل ہیں۔بھوشن کمار کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 24جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین