• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوٹوگرافر اور ماڈل کا عالمی ریکارڈ جو مذاق ہی مذاق میں قائم ہوگیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کینیڈین فوٹوگرافر اور ماڈل نے مذاق ہی مذاق میں گہرے پانی میں فوٹو شوٹ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے ساحلی علاقے ٹوبرموری میں فوٹوگرافر اسٹیون ہیننگ اور ماڈل سیارا اینٹوسکی نے 32 فٹ گہرے پانی میں فوٹو شوٹ کرکے عالمی ریکارڈ بنالیا۔

کینیڈین فوٹوگرافر آکسنجن سیلینڈر اور تمام تر ضروری اقدامات کے ساتھ فوٹو شوٹ ریکارڈ کروا رہے ہیں
کینیڈین فوٹوگرافر آکسنجن سیلینڈر اور تمام تر ضروری اقدامات کے ساتھ فوٹو شوٹ ریکارڈ کروا رہے ہیں

فوٹوگرافر کے مطابق ابتداً انہیں یہ خیال عالمی وباء کوویڈ 19 کے دوران آیا جب وہ فوٹو شوٹ کے لئے اسٹوڈیو کی حد تک محدود تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چونکہ فوٹوگرافر پہلے ہی پول یا کنٹرول ماحول میں زیر آب تصاویر عکس بند کرتے رہے تھے تو انہوں نے اپنی ٹیم کو از راه تفنن سمندر میں آکسیجن سیلینڈر اور تمام تر ضروری اقدامات کے ساتھ فوٹو شوٹ کرنے کا خیال پیش کیا جسے ان کی ٹیم نے قبول کرلیا۔

فوٹوگرافر اسٹیون ہیننگ اور ماڈل سیارا اینٹوسکی نے 32 فٹ گہرے پانی میں فوٹو شوٹ کرکے عالمی ریکارڈ بنالیا
فوٹوگرافر اسٹیون ہیننگ اور ماڈل سیارا اینٹوسکی نے 32 فٹ گہرے پانی میں فوٹو شوٹ کرکے عالمی ریکارڈ بنالیا

انہوں نے آؤٹ ڈور شوٹ کے لئے ٹوبرموری کے ساحلی علاقے، جس تباہ حال بحری جہازوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے، کا انتخاب کیا۔ ان کے اُس شوٹ کو بے حد پسند کیا گیا اور ساتھ ہی اسے گہرے پانی میں ماڈل کے ہمراہ فوٹوشوٹ کرنے پر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید