• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس نے پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کے قاتل گرفتار کرلیے، ایس ایس پی سینٹرل

کراچی میں پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کے قتل میں ملوث دونوں ملزم گرفتار کرلیے گئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کراچی سینٹرل کے مطابق ملزمان کی شناخت ظہیر اور خلیل کے نام سے ہوئی ہے، جنہوں نے پاکستانی نژزاد کینیڈین شہری امین علوی کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق کینیڈین شہری منی چینجر کی دکان سے نکل کر شاپنگ کےلیے گئے، منی چینجر دکان سے ملزمان نے اُن کا پیچھا کیا۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق امین علوی شاپنگ کے بعد گاڑی کی طرف آئے تو ملزمان نے لوٹنے کی کوشش کی۔

ایس ایس پی کے مطابق مزاحمت پر ملزمان نے گولی ماری اور فرار ہوگئے، گرفتار ملزمان سرجانی اور منگھو پیر کے رہائشی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید