• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیانا ڈی کروز کا ’مسٹری مین‘ سامنے آگیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی فلم انڈسٹری کی حاملہ اداکارہ الیانا ڈی کروز نے دنیا کو اپنے مسٹری مین سے متعارف کروا دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حال ہی میں ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کرنے والی اداکارہ الیانا ڈی کروز اپنے بوائے فرینڈ کو سامنے لے آئیں۔

انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنی اور اپنے منگیتر کی تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا ’ڈیٹ نائیٹ‘ ساتھ ہی انہوں نے دل والا ایموجی بھی بنایا۔

یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں اداکارہ نے اپنے حاملہ ہونے سے متعلق خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی تاہم اس وقت تک ادکارہ نے اپنی کسی پوسٹ میں بھی اپنے پارٹنر سے متعلق کوئی ذکر نہیں کیا تھا۔

بعدازاں انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے بوائے فرینڈ اور اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا پھر انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ اور منگیترکے ساتھ تصویر شیئر کی تھی لیکن اس تصویر میں اس کا چہرہ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید