• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اماراتی وزیراعظم سے لِفٹ میں بھارتی فیملی کی ملاقات

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کو دبئی کی ایک لفٹ میں دیکھ کر بھارتی فیملی کے تمام فرد حیران رہ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انس رحمٰن جنید اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیوں پر دبئی میں تھے کہ اسی دوران ان کی لفٹ میں متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم بھی آگئے۔

مقامی اخبار کے مطابق ہفتے کو انس رحمٰن جنید 22 ویں منزل سے لفٹ میں موجود تھے تب شیخ محمد بن راشد المکتوم اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ اسی لفٹ میں داخل ہوئے تھے۔

انس رحمٰن جنید نے مقامی اخبار کو بتایا کہ ہم انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے تھے، ان کا رویہ بہت دوستانہ تھا، شیخ محمد بن راشد المکتوم نے میری بیٹی کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور اس سے پوچھا کہ کیا وہ جانتی ہے کہ وہ کون ہیں۔

انس رحمٰن جنید نے کہا کہ شیخ محمد بن راشد المکتوم نے میری فیملی کے ساتھ بات چیت کی اور متعدد تصاویر بھی کھینچوائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین نہیں آ رہا تھا کہ ہم واقعی وزیراعظم سے ملے تھے اور ان اس سے بات کی تھی۔ میری اہلیہ نے بعد میں لفٹ کی ایک تصویر لی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دنیا کی اس کی سب سے پسندیدہ لفٹ ہے۔

اس حوالے سے انس رحمٰن جنید نے سوشل میڈیا پر سارا واقعہ بھی بیان کیا ہے۔

انس رحمٰن جنید نے شیخ محمد بن راشد المکتوم کو انتہائی سادہ انسان قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے ہمیں تصاویر لینے کی اجازت دی اور ہم سے بات چیت بھی کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید