پشاور کے علاقے حیات آباد میں خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا چیسز نمبر حاصل کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پشاور دھماکے میں خطرناک قسم کا بارودی مواد استعمال کیا گیا، جو گاڑی کی ڈگی میں رکھا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کا چہرہ صاف ہے اور اس کی شناخت ہوسکتی ہے، اس کی تصویر شناخت کےلیے نادرا کو بھیج دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پشاور دھماکے کی تحقیقات کےلیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی ہے، جس میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹمیں شامل ہیں۔