• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی



پشاور میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی پر خودکش حملے کی کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خود کش حملہ آور نے اپنی گاڑی ایف سی کی گاڑی کے قریب لاکر دھماکا کیا۔

اس سے قبل ایس پی کینٹ بھی اس بات کی تصدیق کرچکے ہیں کہ حملہ خودکش تھا، حملہ آور نے اپنی گاڑی ایف سی کی گاڑی سے ٹکرائی۔

حیات آباد پشاور میں ہونے والے اس دھماکے میں 7 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید