• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز افسران کے ساتھ اسمگلنگ میں نامزد چھالیہ اسمگلر عمران نورانی کا نام بھی امیگریشن کی پرسنل نیم آئیڈینٹی فکیشن لسٹ میں شامل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کی جانب سےکسٹمز افسران کے ساتھ اسمگلنگ میں نامزد چھالیہ کے اسمگلر عمران نورانی کا نام بھی امیگریشن کی پرسنل نیم آئیڈینٹی فکیشن لسٹ میں شامل کر لیا گیا،ملزم پر الزام ہے کہ وہ چھالیہ اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلاتا ہے ،واضح رہے کہ عمران نورانی کے ساتھ ایف آئی اے کے مقدمے میں نامزد 3 کلکٹرز اور 2دیگر کسٹمز افسران کے نام بھی پی این آئی لسٹ میں شامل کئے گئے ہیں ۔پی این آئی ایل میں افسران کے ناموں کے اندراج کا مقصد انہیں بیرونِ ملک فرار سے روکنا ہے۔