• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم ایک بار پھر چیف جسٹس سے سائفر معاملے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے سائفر کے معاملے پر ایک مرتبہ پھر چیف جسٹس سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کردیا۔

کئی دن سے لاپتہ سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق بیان عدالت میں ریکارڈ کروادیا ہے، جس پر پی ٹی آئی نے اپنا رد عمل بھی دے دیا ہے۔

اسی حوالے سے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم ایک بار پھر چیف جسٹس سے سائفر معاملے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے منٹس اور پریس ریلیز کو بھی انکوائری کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے، ہم یہ بھی بتانا چاہیں گے کہ اسلام آباد پولیس نے عدالت کے سامنے کہا اعظم خان اغوا ہوئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس نے عدالت کے سامنے کہا اعظم خان کا ٹھکانہ معلوم نہیں ہے، اچانک اعظم خان سے منسوب بیانات کی فوری تحقیقات کی جانی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید